کراچی، اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں بانی ایم کیوایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
شیئر کریں
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین ک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت7نومبرتک ملتوی کردی۔ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جس میں قمرمنصور، شاہد پاشا،محفوظ یار خان،امجد اللہ،پروفیسرحسن ظفراور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔ مفرور ملزم ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔وکیل فاروق ستارنے بتایا کہ ان کے موکل بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے آئندہ سماعت پرفاروق ستار کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی۔