گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے
شیئر کریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے راستے میں بطور رکاوٹ کھڑے کیے جانے والے ٹرک کے شیشے کو رائفل مار کر توڑا اور پھر مظاہرین نے گاڑی کو ہٹا کر راستہ کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے قافلے کی صورت میں لاہور جلسے کیلئے آنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا جب فیروز والہ کالا شاہ کاکو میں ایک مقام پر پہنچے تو راستے میں رکاوٹیں دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔ علی امین گنڈا پور غصے میں اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور ٹرک کے شیشے کو پستول مار کر توڑا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ دیگر افراد نے ٹرک کے اندر بیٹھ کر اسے راستے سے ہٹایا اور پھر قافلے موٹروے کی طرف روانہ ہوگئے۔ مذکورہ مقام پر انتظامیہ نے سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کیا تھا۔اْدھر فیروزوالا کالا شاہ کاکو موٹروے انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے ششے ٹوڑ دیے۔