میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری، نواز، گیلانی، پرویز اشرف کیخلاف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع

زرداری، نواز، گیلانی، پرویز اشرف کیخلاف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

احتساب عدالتوں میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف مختلف نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان سے نیب ترامیم کالعدم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔نیب کے تفتیشی افسران کی جانب سے آج مزید 18 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا۔80 ریفرنسز میں سے 44 کا ریکارڈ اب تک احتساب عدالتوں میں جمع کروایا جا چکا ہے۔نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور ا?صف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ جمع کرایا جا چکا ہے۔اسلام آباد: نیب کیسز بحال، ٹیم ریکارڈ لیکر احتساب عدالت پہنچ گئی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا ہے۔نیب کے تفتیشی افسران نے تینوں ریفرنسز اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروائے۔احتساب عدالت کے حکام کی جانب سے جمع کروائے گئے نیب ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں