اسلام آباد ،پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، ریڈ زون سیل
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے بھی پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تیس ہزار اہلکار مانگے، ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچے ۔ذرائع کے مطابق اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے جائیں گے۔پولیس نے شہر کے داخلی راستوں پر سیکڑوں کنٹینرز لگانے کے ساتھ خندقیں بھی کھو دی ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔