میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف سے 8ملین پائونڈکی وصولی کیلئے کارروائی کاآغاز

نوازشریف سے 8ملین پائونڈکی وصولی کیلئے کارروائی کاآغاز

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے 8ملین پائونڈبرآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، نواز شریف پر عائد جرمانے کی رقم قریبا ایک ارب 85 کروڑ ہے، اس حوالے سے نیب لاہور کے عدالتی فیصلہ پر عمل کیلئے متعلقہ ڈی سیز کو مراسلے جاری کردیا گیا ہے۔مراسلے نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کرنے کیلئے ہیں اور ڈی سیز کونواز شریف کی قابل فروخت جائیدادوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔نواز شریف کے نام موجود جائیدادوں کی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے نام پر940کنال زرعی اراضی موضع مانک میں ، 299کنال زرعی اراضی موضع بدھو میں ، 103کنال زرعی اراضی موضع مل میں اوت 312کنال موضع سلطان میں ہے۔دیگرجائیدادوں میں 14کنال زرعی اراضی موضع منڈیالی شیخوپورہ میں ہے جبکہ اپر مال لاہور میں رہائشی بنگلہ نمبر 135 بھی برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہیں۔فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل رقم ملکی تعمیر و ترقی میں استعمال ہوگی ، جرمانہ جائیدادوں کی فروخت سے وصول نہ ہونے پر مزید اثاثے تلاش کیے جائیں گے۔خیال رہے ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف کو 10سال قید اور 8ملین پائونڈ جرمانہ کی سزا ، شریک ملزمان مریم نواز کو 7سال قید اور 2ملین پائونڈ جرمانہ کی سزا جبکہ کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔دوسری جانب احتساب عدالت لاہور میں نوازشریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے نواز شریف سمیت دیگر کے وکلاسے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت15اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے ان جائیدادوں کو منجمد کیا جو خاندان میں تقسیم ہوچکی ہیں ۔عدالت نیب کے وراثتی جائیدادوں کو منجمدکرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں