میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان میں سے 3 پولیس اہلکار نکلے

ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان میں سے 3 پولیس اہلکار نکلے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نارتھ کراچی کے ایک گھر میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان میں سے 3 ملزمان پولیس اہلکار نکلے جن میں ہیڈ کانسٹیبل عابد، کانسٹیبل وقار اور یاسرشامل ہیں، تینوں پولیس اہلکار سرجانی ٹاؤن تھانے میں تعینات تھے ، ملزمان کی نشاندہی پر 2 سہولت کاروں ملزمان حارث اور احسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی سجاد مفرور ہے ۔ملزمان 2 روزقبل نارتھ کراچی کے مکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے 3 ڈاکوؤں کوپکڑ لیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کیخلاف خواجہ اجمیر نگری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں