میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی ہو گئے

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی ہو گئے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مستعفی میجر جنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ میجر جنرل شیلومی ہوں گے جن کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی ترجیح ہے۔ اسرائیلی فوج میں یہ تبدیلیاں ایسے وقت آئی ہیں جب اسرائیل پر ایران کے حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور مشرق وسطی میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہام لنکن مشرق وسطی پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ پہلے ہی مشرق وسطی میں موجود ہے جبکہ جنوبی لبنان اور غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں۔ حماس کے جنگجووں کی تلاش کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنایا جارہا ہے اور اسرائیل نے سرنگوں کا معائنہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنالیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں