حسینہ واجد کی بنگلہ دیش واپسی مزید مشکل ہو گئی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مزید 6 مقدمات درج کر لیئے گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف درج ہونے والے نئے کیسز میں قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات شامل ہیں۔ شیخ حسینہ واجد پر مقدمات کی تعداد 28 ہو گئی ہے ، ان میں 23 قتل کے مقدمات شامل ہیں ، سابق وزیراعظم کی بیٹے ، بیٹی اور بہن کو شریک ملزم بنایا گیاہے ۔