میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاناما کیس اختتام کے قریب ہے ٗ امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی ٗشاہ محمود قریشی

پاناما کیس اختتام کے قریب ہے ٗ امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی ٗشاہ محمود قریشی

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاناما کیس فیصلے سے ایک خوشحال، مضبوط اور پرامن پاکستان جنم لے گا ٗ میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاناما کیس اختتام کے قریب ہے ٗ امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، پاناما کیس فیصلے سے ایک خوشحال، مضبوط اور پرامن پاکستان جنم لے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قانون کی نگاہ میں سب برابرہیں ٗ تحریک انصاف کی لڑائی کسی فرد واحد یا خاندان کے خلاف نہیں ہے بلکہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نظام کے خلاف لڑ رہی ہے، ہمیں امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں