کراچی میں محافظ بنے لٹیرے، شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے
شیئر کریں
قصبہ کالونی، نارتھ کراچی اور پیر آباد میں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی وارداتیں منظرِ عام پر آ گئیں شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے متاثرہ شہریوں میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی نارتھ کراچی سیکٹر 4 میں باوردی پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا جاتے ہوئے اہلکار 1 لاکھ 78 ہزار کی کیش رقم اور 1 تولہ سونا اپنے ہمراہ لے گئے دوسری جانب قصبہ کالونی میں رات گئے باوردی اور سادہ لباس اہلکاروں کی ایک اور واردات سامنے آ گئی ایکشن کے ساتھ باوردی اہلکار گھر میں گھسے اور جاتے ہوئے 22 لاکھ کی رقم 11 لاکھ روپے کے چیک 2 تولہ سونا اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے واقع کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں گل دوست نامی شہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا مدعی کے بیانات کے مطابق دو اہلکاروں سمیت سات سادہ لباس افراد گھر میں داخل ہوئے مقدمے کا متن پولیس اہلکار تلاشی کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے واردات کے بعد فرار ہوگئے مدعی کا بیان پیر آباد میں ملزمان کے گھر میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی فوٹیج میں ملزمان گھر کی عمارت کے ساتھ لکڑی کا بانس کھڑا کر کے ملزمان کے ساتھی نے گھر میں داخل ہو کر دروازہ کھول کر دیگر ساتھیوں کو گھر میں داخل کیا ملزمان واردات کرنے کے بعد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہوگئے متاثرہ شہری گل دوست کی اربابِ اختیار سے انصاف کی اپیل۔