میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان کی سیاسی جماعتوں سے اے پی سی کی تاریخ پر مشاورت

مولانا فضل الرحمان کی سیاسی جماعتوں سے اے پی سی کی تاریخ پر مشاورت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ پر مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو پہلے ہی اعتماد میں لیا گیا ہے اے پی سی کے ایجنڈے کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا حتمی موقف مولانا کو نہ مل سکا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو کو ٹیلی فون کیے اور ملک کی سیاسی صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کے کردار اور مشترکہ احتجاجی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اے پی سی کے شیڈول پر بھی بات کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں