میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اپنی کرکٹ میں بہتری کیلئے ہم سے مدد لے ، افغان کرکٹ بورڈ کا طنز

پاکستان اپنی کرکٹ میں بہتری کیلئے ہم سے مدد لے ، افغان کرکٹ بورڈ کا طنز

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کی کرکٹ ٹیم تمام شعبوں میں پاکستان سے بہتر ہے اور پاکستان اپنی کرکٹ میں بہتری کے لئے ہم سے مدد لے ۔ایک انٹرویو میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ کھیل میں بہتری کے لئے تکنیکی امور اور کوچنگ سمیت پاکستان کو ہماری مدد لینی چاہیے ، میں نے اپنی ابتدائی کرکٹ پاکستان میں کھیلی ہے ، پڑوسی ملک میں ملنے والی سپورٹ کی بھی قدر کرتا ہوں۔اسد اللہ خان نے مزید کہا کہ باہمی کرکٹ مقابلوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا افغان بورڈ کے چیف کا اختیار ہے ، امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مقابلوں کے انعقاد کے لئے کوئی راستا نکل آئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں