میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں ڈپٹی میئر کون ہوگا، بھاگ دوڑ شروع

حیدرآباد میں ڈپٹی میئر کون ہوگا، بھاگ دوڑ شروع

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں ڈپٹی میئر کون ہوگا، بھاگ دوڑ شروع، ایڈووکیٹ قدیر ناغڑ، چوہدری شانی آرائین سمیت دیگر جیالے کود پڑے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ڈپٹی میئر کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے باوثوق ذرائع دے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و ڈپٹی میئر کے امیدواروں ایڈووکیٹ قدیر ناغز، چوہدری شانی آرائین سمیت دیگر جیالے میدان میں کود پڑے ہیں، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سینیئر کارکنان و رہنماؤں کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کے ناموں کو بطور ڈپٹی میئر کیلئے پیش کرائے جانے کا سلسلہ اور اعلیٰ قیادت سے رابطے شروع کردیئے ہیں، اس سلسلے میں جرئت کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حیدرا?باد کے ڈپٹی میئر مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی گٹھ جوڑ شروع کردیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں