میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکرکوجوتامارنے کی دھمکی ،شاہدخاقان عباسی کے گلے پڑگئی،نوٹس جاری

اسپیکرکوجوتامارنے کی دھمکی ،شاہدخاقان عباسی کے گلے پڑگئی،نوٹس جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

20 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو لیٹر جاری کر دیا گیا ،20 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بدمزگی کے واقعہ پر لیٹر جاری کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کیا گیا۔شاھد خاقان عباسی کو ایوان میں مسلسل صدر مجلس نشین کی ہدایات کو نظرانداز کرنے خصوصاً 20 اپریل کو غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر یہ لیٹر جاری کیا گیا۔ خط میں کہاگیاکہ شاہد خاقان عباسی کے اس طرز عمل سے اسمبلی کی کارروائی کو آسانی سے چلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیدا کی اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے۔ خط کے متن میں کہاگیاکہ شاہد خاقان عباسی خط جاری ہونے کے 7 دن کے اندر معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔ خط کے متن میں کہاگیاکہ شاہد خاقان عباسی کے مقررہ وقت میں جواب داخل نہ کرنے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کو اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں