میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ ن کے 2 باغی رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ

مسلم لیگ ن کے 2 باغی رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سندھ کی سیاست میں بڑا سیاسی بھونچال پیدا کرنے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپنے قبلے کا رخ بلوچستان کی جانب موڑلیا ن لیگ کے 2 باغی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان کا حتمی فیصلہ کر لیا آج کوئٹہ میں جتک ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کو بڑا سرپرائز دیے جانے کا امکان بلاول بھٹو زرداری بھی کوئٹہ پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے آج کوئٹہ کے علاقے آصف آباد میں جتک ہاؤس میں مختلف سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری قافلے سمیت پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ کا اعلان کرینگے جبکہ نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شہوانی سمیت کرنل ریٹائرڈ یونس چنگیزی،کشور احمد جتک،سردار چنگیز ساسولی،سردار عمران بنگلزئی،میر عبدالرحمان زہری،نواب شیرباز نوشیروانی،نواب شیرباز نوشیروانی، میر عرفان کرد، آغا عرفان کریم احمد زئی، میر غازی خان پندرانی، سید عباس شاہ و دیگر اہم قبائلی و سیاسی شخصیات بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرینگی۔اس سلسلے میں چند روز قبل ن لیگ کے دونوں باغی رہنماؤں کی جانب سے ہم خیال سیاسی عمائدین کا اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں انہیں قافلے سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی کلین چٹ مل گئی تھی دونوں رہنماؤں کی آج کوئٹہ کے ہونے والے جلسے میں ممکنہ طور پر شمولیت متوقع ہے جس کی تصدیق پیپلز پارٹی بلوچستان کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی جانب سے کر دی گئی ہے۔واضح رہے دو ماہ قبل ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ کی جانب سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کو بھی یقینی بنایا گیا تھا جس میں ان کی جانب سے جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اشارہ دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں