میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طاقتور بیورو کریسی نے سولہ ایکڑ پولٹری لینڈ کو انڈسٹریل پلاٹ میں تبدیل کردیا

طاقتور بیورو کریسی نے سولہ ایکڑ پولٹری لینڈ کو انڈسٹریل پلاٹ میں تبدیل کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ۔ منصور درانی) ادارہ ترقیات کراچی میں طاقتور بیورو کریسی نے سولہ ایکڑ پولٹری لینڈ کو عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 99 سالہ لیز پر انڈسٹریل پلاٹ میں تبدیل کردیا جس کے بعد مذکورہ اراضی پر پیٹرول پمپ سمیت ایس ٹیز سب ڈویژن کردی گیں پلاٹ کے انتہائی کم ریٹ لگاکر تقریبا 20 کروڑ کا چونا لگادیا گیا۔ تقریبا 75 ہزار گز کا پلاٹ ٹھکانے لگانے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت متنازعہ ترین افسران کو لینڈ ریکوری میں اضافی چارج دے کر تعینات کیا گیا۔ مزکورہ پلاٹ کو اس سے قبل بھی ٹھکانے لگانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس وقت سابق ڈی جی آصف علی میمن سسٹم کے سامنے ڈٹ گئے گئے تھے اور انہوں نے اس مزموم کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پلاٹ پر ماضی میں کی گئی تمام کارروائی کو کینسل کرتیہوئے باقاعدہ لیٹر جاری کردیا تھا جس کے بعد آصف علی میمن اور طاقتور سسٹم کے درمیان شدید اختلافات ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں نہ صرف اینٹی کرہشن کئ￿ مقدمہ اور گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔ کے ڈی اے کے باخبرذرائع کے مطابق ادارے میں تعینات بدعنوان افسران سسٹم کی ایما ہر سولہ ایکٹر پوٹری لینڈ سرجانی سیکٹر چھ کے پلاٹ نمبر ون (1) کو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پوٹری لینڈ کو انڈسٹری لینڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چالان کی مد میں ادارے کو تقریبا 20 کڑور کا نعقصان پہنچایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ پلاٹ کا رقبہ سولہ ایکٹر سے زیارہ یعنی 75000 ہزار گز سے زیادہ تھا جسکو پوٹری لینڈ پر رکھا گیا تھا لیکن کے ڈی اے کے کرپٹ افسر مافیا نے اسکی قانونی شکل کو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تبدیل کر دیا کر دیا مذکورہ پلاٹ کی تبدیلی استعمال آراضی یعنی انڈسٹری پلاٹ پر 99 سالہ لیز پر انتہاء کم اور پرانے ریٹ پر تبدیل کر دیا. ذرائع کا کہنا ہے ک موجودہ پلاٹ کا موجودہ ریٹ پر چالان 21 کڑور,40 لاکھ سے زائد رقم کا بننا تھا لیکن سٹٹم کے لاڈلے افسران موجودہ ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کی مبینہ ایما پر سنئیر ڈائریکٹر شمس صدیقی نے ڈائریکٹر لینڈ ریکوری نوید انور کی پندرہ روزہ رخصت کے دوران متنازعہ ڈائریکٹر لینڈ محمد قاسم عرف لمبا کو ڈائریکٹر ریکوری کا اضافی چارج دے دیا اور ساتھ ہی ایڈشینل ڈائریکٹر لینڈ سرجانی اور جوہر ٹاؤن فرید شیخ کو دس روزہ چارج پر اضافی طور پر ریکوری میں ایڈشینل ڈائریکٹر ریکوری تعنیات کیا گیا اسکے ساتھ لینڈ کے ہی اسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان ڈی کے کو اسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری کے اضافی چارج کو دے کر اس سولہ ایکٹر اراضی پلاٹ کی شکل تبدیل کرتے ہوئے اسکو انڈسٹری کر کے 99 سالہ لیز پر محمد احمد نامی شخص کے نام کرکیاس پر ایف ایل پلاٹ اور اور ایک پٹرول پمپ کے پلاٹ سمیت کء کمرشل پلاٹوں پر سب ڈویڑن کر دیا گیا اربوں کی زمین کے تبدیلی کے قانونی چالان پر سرکاری خزانے پر کے ڈی اے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا گیا موجودہ کے ڈی اے ریکوری ریٹ پر یہ چالان اس پلاٹ کی مد میں 21 کڑورو چالیس لاکھ کا بننا تھا لیکن کے ڈی اے کے کرپٹ مافیا ٹولہ نے موجودہ پلاٹ کو انتہاء کم اور پرانے ریٹ پر تبدیل کرتے ہوئے اسکی رقم 21کڑور سے تبدیل کرتے ہوئے ایک کڑور 40 لاکھ میں تبدیل کرتے ہوئے جاری کر کے سرکاری خزانے پر 20 کڑور کا ٹیکہ لگا دیا گیا جسکو کے ڈی اے کی تاریخ کا کرپشن کا سب سے بڑا ٹیکہ اور چونا بتایا جارہا ہے کے ڈی اے مالی بحران میں چلنے والا ادارہ کرپشن کے بازیگروں کے ہاتھوں کھلونا بنا ہوا ہے زرائع سے ملنے والے دستاویزات کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل آصف علی میمن نے موجودہ پلاٹ پر تمام ماضی کی کاروائیوں کو کینسل کر دیا تھا جسکا ادارے سے باقاعدہ لیٹر جاری کیا تھا لیکن ڈی جی اور انکی ٹیم نے کے ڈی اے کو ایک ارب سے زائد کا جھٹکا لگا دیا ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے حساس اداروں نیب انٹیلی جنس سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں سے فوری مداخلت اور انکوائری کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں