میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سحر و افطار اور تراویح  کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت توانائی نے سحروافطاراور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کوہدایات جاری کر دی ہیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق سحرکے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل،ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ مینجمنٹ ہوگی، افطارکے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی، سب ڈویژن کی سطح پرشکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں