میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ عربین ولاز، سوئی سدرن کمپنی غیر معیاری پائپ لائنز بچھانے کی ذمہ دار

صائمہ عربین ولاز، سوئی سدرن کمپنی غیر معیاری پائپ لائنز بچھانے کی ذمہ دار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران نے صائمہ عربین ولازمیں غیر معیاری گیس پائپ لائنز کو درست نہ کیا،سوئی سدرن گیس کمپنی غیر معیاری گیس پائپ لائنز بچھانے کے ذمہ دار صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کی خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ ریئل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈولپرز نے کراچی کے علاقے ناظم آباد کے قریب تپو منگھوپیر کی دیھ جام چکرو میں سروے نمبر 72سے 76، 78 سے 81 تک رہائشی اسکیم شروع کی،ذیشان ذکی نے صائمہ عربین ولازکے ہزاروں الاٹیز سے اربوں روپے بٹورے، ذیشان ذکی نے ہزاروںالاٹیز کی زندگیوں سے کھیلتے ہوئے گھروں کے اندر غیر معیاری گیس پائپ لائنز بچھادیں، صائمہ عربین ولاز کے مکینوں نے تحریری طور پر اوگرا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو اسکیم میں غیر معیاری پائپ لائنز بچھانے سے متعلق آگاہی بھی دی، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے افسران نے مبینہ طور پر رشوت لینے کے بعد صائمہ عربین ولاز میں بلک گیس کنیکشن لگا کر گیس جاری کی، غیر معیاری پائپ لائنوں کے باعث کئی بار لائنز پھٹتی رہی،غیر معیاری پائپ لائنز کے گھروں میں دھماکے کے باعث ایک خاتوں جاںبحق ہوگئی ہے اور 2 رہائشی زخمی ہوگئے ، ایک اور دھماکے میں بھی 2 شہری زخمی ہوئے، صائمہ عربین ولاز کے گھروں کے اندر گیس پائپ لائنز کے پھٹنے اور دھماکوں کے باعث اسکیم کے رہائشی خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں،مکینوں کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو غیر معیاری گیس پائپ لائنز سے متعلق آگاہ کرنے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیر معیاری پائپ لائنزاور گیس لیکیج کااعتراف کرتے ہوئے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کو نیٹ ورک کو درست کرنے کی ہدایت کی، صائمہ بلڈرز نے گیس پائپ لائنز کو درست کرنے کے لئے ایس ایس جی سی ایل کو درخواست کی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صائمہ بلڈرز رہائشی اسکیم کی غیر معیاری گیس پائپ لائنز کو درست کرنے کے لئے کوٹیشن جاری کرے گا، صائمہ بلڈرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اوگرا کے معیار کے تحت گھروں کے اندر گیس پائپ لائنز کا بندوبست کرے ، مکمل دستاویزات اور انڈرٹیکنگ جمع کروائے۔ صائمہ بلڈرز کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے تاحال کوٹیشن جاری نہیں کروائی، گھروں کے اندر غیر معیاری گیس پائپ لائنز کو بھی درست نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ صائمہ بلڈرز نے بلک گیس کنیکشن کے لئے 6 لاکھ 24 ہزار ایس ایس جی سی ایل کو فراہم کئے، بعد میں 4 ہزار میٹر لینے کے لئے ایک کروڑ 95 لاکھ روپے ادا کئے ، جبکہ بلک گیس کنیکشن کو گھریلو کنیکشن میں تبدیل کرنے کے لئے 46لاکھ 70 روپے ادا کئے گئے، صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی صائمہ عربین ولاز کے ہزاروں مکینوں کو خود ساختہ بنائے گئے بلز 3 سال تک ارسال کرکے ہر ماہ لاکھوں کروڑوںبٹورتے رہے، مکینوں کے مطابق اوگرا نے 13 دسمبر 2022 کو رہائشیوں کی شکایات کا فیصلہ کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بلک گیس کنیکشن کو غیر قانونی قرار دیالیکن غیر قانونی کنیکشن لینے والے اور غیر معیاری پائپ لائنز بچھانے والے صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں