میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت کے حکمنامے میں درج تمام جائیدادیں، گاڑیاں ، بینک اکاؤنٹس منجمد ، گاڑیاں بھی شامل

عدالت کے حکمنامے میں درج تمام جائیدادیں، گاڑیاں ، بینک اکاؤنٹس منجمد ، گاڑیاں بھی شامل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم نامے کے تحت پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کی تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بینک اکانٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔حکمنامے میں درج تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، ملک ریاض کی منجمد گاڑیوں میں لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ یکم دسمبر 2023 کو نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کا القادر ٹرسٹ ریفرنس دائر کیا گیا تھا، جس کے بعد 4 دسمبر کو احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز کا القادر ٹرسٹ ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، وزیر اعظم کے سابق معاونین خصوصی مرزا شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اور دیگر تین افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے ۔7 دسمبر 2023 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملک ریاض حسین، ان کے بیٹے احمد علی ریاض، مرزا شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور ضیا المصطفی نسیم کو عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔6 جنوری کو ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا گیاتھا۔8 جنوری کو عدالت نے ملزمان کے ملکیتی اثاثے منجمد کرنے کا بھی حکم دے دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں