میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

پاکستان نے کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان نے کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے برطانوی ویکسین اے زیڈ ڈی 1222 کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے ، اے زیڈ ڈی 1222 کورونا ویکسین آکسفورڈ، آسٹرازنیکا کی تیار کردہ ہے ۔ذرائع کے مطابق منظوری ملنے پر آسٹرازنیکا ویکسین درآمدکے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، برطانوی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت پاکستان کمپنی نے مانگی تھی۔کراچی کی فارما کمپنی آسٹرازینکا کی کرونا ویکسین درآمد کرے گی اور نجی سیکٹر کی درآمدہ اسٹرازینکا ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی۔آسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے موثر پائی گئی ہے اور یہ ویکسین برطانوی وزارت صحت سے منظور شدہ ہے ، اس ویکسین کی کامیابی کا تناسب 62 فیصد ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں