میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بہاولپور میں آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار، اسلامیہ یونیورسٹی میں رابطوں کا انکشاف

بہاولپور میں آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار، اسلامیہ یونیورسٹی میں رابطوں کا انکشاف

جرات ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بہاولپور پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا، دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بہاولپور میں پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والی دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، اور ایک ملزمہ ٹک ٹاکر عائشہ کے موبائل سے سیاستدانوں کے نمبرز بھی ملے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور ٹک ٹاکر عائشہ اور مہتاب کنول نامی منشیات فروش پارٹیوں میں آئس سپلائی کرتی تھیں، عائشہ کے کئی اہم سیاسی شخصیات سے بھی روابط تھے، اس کے فون سے ملا ڈیٹا محفوظ کرلیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں