تحریک لبیک دھرنا، احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمے کی سماعت
ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
انسدا ددہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کے دور ان غیر حاضر ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کیخلاف مکمل چالان جمع کرایا جائے۔
پیر کوتحریک لبیک کے دھرنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کیخلاف درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گری کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔سماعت کے دور ان ضمانت پر رہا سات افراد ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور دو کو جیل سے لایا گیا۔
عدالت نے 11غیر حاضر ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کردیے۔عدالت نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او سے بھی غیر حاضر ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کیخلاف مکمل چالان جمع کرایا جائے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی گئی۔