جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، 63 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز
شیئر کریں
پولیس نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں 63 ملزموں کی گرفتاری کے لئے وارنٹ حاصل کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔مقدمہ میں نامزد عدم گرفتار 63 ملزموں میں 6 سابق ایم این اے، 7 ایم پی اے شامل ہیں، وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست تفتیشی آفیسر نے انسداد دہشتگردی عدالت میں دی، پولیس کی زرتاج گل، عمر ایوب، میاں فرخ حبیب، حماد اظہر کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔پولیس نے زلفی بخاری، زین قریشی، عثمان ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا کی، اجمل صابر راجہ، عثمان سعید بسرائ ، اشرف خان سونا، سکندر زیب کے وارنٹ جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی، راجہ راشد حفیظ،عارف عباسی، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔پولیس نے چودھری جاوید کوثر، چودھری ساجد، اعجاز خان جازی، سیموئیل یاقون کے وارنٹ جاری کرنے کی بھی بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی استدعا کی، بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی استدعا مقدمے کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر سیدناظم حسین نے کی۔ پولیس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں کے خلاف شہادت صفحہ مثل پر آچکی، نامزد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہیں، جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آراے بازار میں درج ہے مقدمہ 9 مئی کے واقعات پر تعزیراتِ پاکستان کی 21 انسداد دہشتگردی ایکٹ کی 2 دفعات کے تحت درج ہے۔