میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں خواتین پرتعلیم کے دروازے بند، یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی

افغانستان میں خواتین پرتعلیم کے دروازے بند، یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

طالبان نے افغانستان بھر میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کے حوالے سے وزیر برائے اعلی تعلیم ندا محمد ندیم کی جانب سے دستخط شدہ ایک مراسلہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بھیجا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیاکہ آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ اطلاع تک خواتین کی تعلیم معطل کرنے کے مذکورہ حکم پر فوری طور پر عمل درآمد کریں۔اپنے طرز حکمرانی میں نرمی کے وعدے کے باوجود طالبان نے عالمی تنقید کا نظر انداز کرتے ہوئے خواتین کی زندگیوں کے تمام پہلوں کو پابندیوں میں جکڑ دیا ہے۔اعلی تعلیم پر پابندی ملک بھر میں ہزاروں لڑکیوں اور خواتین کے یونیورسٹی کے داخلے کے امتحانات میں بیٹھنے کے تین ماہ سے بھی کم وقت کے بعد لگائی گئی ہے۔ ان میں سے بہت سی امیدوار مستقبل میں کیریئر کے طور پر تدریس اور طب کا انتخاب کرنے کی خواہشمند ہیں۔طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے یونیورسٹیوں کو لڑکوں اور لڑکیوں کی الگ الگ کلاسز اور داخلے سمیت نئے قوانین نافذ کرنے پر مجبور کیا گیا، جبکہ خواتین کو صرف خواتین پروفیسرز یا بوڑھے مردوں سے پڑھانے کی اجازت دی گئی۔طالبان تحریک کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخونزادہ اور ان کے نزدیکی افغان علما کا گروہ جدید تعلیم کے خلاف ہے، خاص کر لڑکیوں اور خواتین کی۔لیکن کابل میں کئی عہدیداروں کو اس پالیسی سے اختلاف ہے۔ ان کا خیال تھا کہ ان کے حکومت سنبھالنے کے بعد بھی لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔خواتین کو بہت سی سرکاری ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے یا انہیں گھر پر رہنے کے لیے کم تنخواہ دی جا رہی ہے۔ وہ کسی مرد رشتے دار کے بغیر سفر بھی نہیں کر سکتیں اور گھر سے باہر انہیں لازمی طور پر پردہ کرنا پڑتا ہے۔افغان طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں خواتین کی اعلیٰ تعلیمی پر پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد مرد اساتذہ نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں۔افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان کے نئے حکم نامے کے بعد قندھار میں یونیورسٹی کی خاتون طالبات کو امتحانات مین حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ جب کہ کابل میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہوسٹلز سے نکال دیا گیا۔ان واقعات کے خلاف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں میڈیکل یونیورسٹی کے مرد طلبہ کو احتجاجاً واک آؤٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی مرد اساتذہ نے استعفے دے دیئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں