میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی خواتین کوپیسوں سمیت مختلف آفرزدیے جانے کاانکشاف

پی ٹی آئی خواتین کوپیسوں سمیت مختلف آفرزدیے جانے کاانکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تحریک انصاف کی خواتین ممبران پنجاب اسمبلی نے زمان پارک میں ملاقات کی ۔ ملاقات میںشاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری ، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ملاقات کرنے والوں میں صادقہ صاحبداد، نیلم اشرف ،شوانہ بشیر، سبین گل، سعدیہ سہیل، سمیرا، فرحت فاروق، عائشہ اقبال، ام البنین، راشدہ خانم، شاہدہ، شمیم آفتاب اور نسرین طارق سمیت دیگر شامل تھیں۔ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں عمران خان سے خواتین ممبران سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پیسوں کی پیشکش کی جا رہی ہیں،لالچ دیا جا رہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین ارکان اسمبلی نے ملاقات کی،خواتین ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا کہ انہیں پیسوں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔خواتین نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں لالچ دیا جا رہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے۔ عمران خان نے خواتین کی گفتگو پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ ان سے پیسے لیکر اپنے پاس رکھ لیں،نظریے کے ساتھ رہیں اور انکی آفرز کو انجوائے کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں