میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میری نااہلی کے فیصلے سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے، نواز شریف

میری نااہلی کے فیصلے سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے، نواز شریف

منتظم
منگل, ۹ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ٗسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شکلیں یاد رکھیں ٗمیری نا اہلی کے فیصلے کے بعد ملک میں انتشارپھیل رہا ہے ٗیہ زخم نوازشریف کے سینے پر نہیں پاکستان کے قوم کے سینے پر لگ رہے ہیں ٗہم نے دن رات کام کیا ٗ بجلی کے اتنے منصوبے لگائے، آج لوڈشیڈنگ خدا حافظ کہہ رہی ہے ٗ2013میں ہر جگہ پر دہشتگردی کاراج تھا، ٗکراچی کو پر امن بنایا، سی پیک شروع کیا، پاکستان میں اس سے پہلے ایسا کب ہوا تھا ٗ دہشتگردی پھر سراُٹھارہی ہے تو اس فیصلے سے پوچھو جس میں نوازشریف کو نا اہل کیا گیا ٗکیس پاناما کا تھا تو اسی پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا ٗ ملک میں 10روپے کی کرپشن بھی کی ہے تو عوام کو بتا دو ٗ کتنے مہینے ہو گئے، آج تک یہ نہیں پتا چل سکا کہ نوازشریف پر الزام کیا ہے ٗفخر سے کہتا ہوں کہ نوازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام بھی نہیں ہے ٗاسی لیے تو کرپشن پر نہ نکال سکے ٗ عوام ووٹ دے کر وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اور 5آدمی اسے نکال دیتے ہیں، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ یہ ناانصافی نہیں چلے گی۔پیر کو چکوال میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرحوم رہنما چودھری لیاقت کی رہائش گاہ پر تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خلوص نیت سے پاکستان کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک سے بے دخل کیا گیا، 7 سال تک وطن واپس نہیں آنے دیا گیا ٗیہاں تک کہ والد کے انتقال پر بھی ملک میں نہیں آنے دیا گیا،لیکن پھر عوام نے اپنا فیصلہ دیا اور ہمیں منتخب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں