میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف

حیدرآباد میں غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۹ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف، مدینہ منی ایکسچینج پرائیویٹ لمیٹڈ نے غیر ملکی کرنسی خفیہ طور پر بیچنے کا جال بچھا دیا، ذرائع فرقان میمن کی سرپرستی میں منظم چین موجود، فرقان میمن تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد شہر میں منی ایکسچینجر کی جانب سے منظم طور پر ڈالر یورو سمیت دیگر ملکی کرنسی کو غیرقانونی طور پر بلیک پر بیچا جا رہا ہے اور اس منظم چین کے ذریعے لوگوں کو گھروں تک غیر ملکی کرنسی پہنچائی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق مدینہ منی ایکسچینج ہے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی صدر کی جانب سے حیدرآباد غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹنگ کا جال بچھا دیا گیا جس کی سرپرستی مذکورہ کمپنی کے مالک فرقان میمن کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق فرقان میمن کے خلاف پہلے بھی کارروائی ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق فرقان میمن نے دیگر منی ایکسچینجر سے مل کر غیر ملکی کرنسی کی غیرقانونی فروخت کا جال بچھا دیا جس کے ذریعے ڈالر 345 سے لیکر 350 روپے تک بیچا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق فراقان میمن اور اس کے سہولتکار تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گئے ہیں، واضع رہے کہ کچھ دن قبل ایف آئی اے حیدرآباد نے آٹو بھان پر کارروائی کرتے ہوئے احسان میمن نامی شخص کو 8 ہزار ڈالر سمیت گرفتار کرکے فرقان میمن و دیگر پر مقدمہ درج کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں