میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا مختصر تعارف

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا مختصر تعارف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جسٹس گلزار احمدپاکستان کے 27ویں چیف جسٹس بنے ہیں ، وہ یکم فروری 2022تک اس منصب پر فائز رہیں گے ۔جسٹس گلزار احمد 2فروری 1957کو کراچی کے نامور وکیل نور محمد کے گھر پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی میں گلستان سکول سے حاصل کرنے کے بعد نیشنل کالج سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ،کراچی کے ایس ایم لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 18جنوری 1986 کو بطور وکیل اپنے کیرئر کا آغاز کیا۔ 4اپریل 1988کو انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی، 1999سے 2000 تک سندھ ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری جنرل رہے ۔ 15ستمبر 2001کو بطور وکیل سپریم کورٹ میں کام کا آغاز کیا۔جسٹس گلزار احمد نے 27 اگست 2002کو بطور جج سندھ ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف لیا، 14فروری 2011کو سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج بنے اور 16نومبر 2011کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج حلف اٹھایا۔جسٹس گلزار احمد این ای ڈی یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی رہے ہیں۔جسٹس گلزار احمد پاناما بینچ کا بھی حصہ تھے جس کے فیصلے کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔ جسٹس گلزار احمد طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دینے والے بنچ کا بھی حصہ تھے ۔نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث پولیس افسران کو بھی سزا سنا چکے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کراچی اور اسلام آباد میں تجاوزات کے حوالے سے اہم فیصلے بھی سنائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں