میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ اور پی پی کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کی کوششیں تیز

ن لیگ اور پی پی کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کی کوششیں تیز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کے لئے کوششیں تیزکردیں اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں گور نرراج اور وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرنے سے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت نے اتحادی ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لئے ارکان کو ملک میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایت کی گئی کہ ارکان اسمبلی قیادت سے رابطے میں رہیں، تحریک انصاف نے اراکین کو جمعرات کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق جمعہ کو عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں