
مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ان کا نام بغیر نوٹس دیئے ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،حکومت نے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا، عدالت نے حکومت کو 7 روز کا وقت دیا تھا جو مکمل ہوچکا، عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ۔ مریم نوز نے یہ استدعا بھی کہ ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک 1 بار 6 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔