میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح چھ بجے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے مابین مقابلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کی شناخت عبداللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے ۔ذرایع نے بتایا کہ مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہو کر گرفتار بھی ہو گئے ہیں جن میں ایک کا نام شیر اللہ اور دوسرے کا سہیل بتایا گیا ہے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔نجی نیوز کے نمایندے کے مطابق ہلاک دہشت گرد عبداللہ محسود رینجرز اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھا، ملزم اغوا، بھتا خوری، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، اور سہراب گوٹھ اور گڈاپ کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔ذرایع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان سے جدید اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں