میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائدمیں رواں برس معمول سے 87 فیصد زائد بارشیں ہوئیں،محکمہ موسمیات

شہر قائدمیں رواں برس معمول سے 87 فیصد زائد بارشیں ہوئیں،محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں رواں برس معمول سے 87 فیصد زائد بارشیں ہوئیں،جولائی تا ستمبر مون سون سیزن کے 4 اسپیل آئے ۔مون سون کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹائون میں 675 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پہلا اسپیل 29 جولائی تا 31جولائی رہا،دوسرا اسپیل10 تا12اگست،تیسرا اسپیل 28تا 30 اگست رہا جبکہ بارش کا چوتھا اسپیل یکم تا سے 3 ستمبر تک رہا۔بحرہ عرب میں چار سمندری طوفان آئے جوساحل سے ٹکرائے بغیر سمندر برد ہوگئے ، پہلا سمندری طوفان’ وایو’جون میں بنا، دوسراسمندری طوفان’ ہیکا’23ستمبر تا 24ستمبربحیرہ عرب میں موجود رہا۔تیسرا سمندری طوفان کیار2007 کے طوفان گونو کے بعد دوسرا طاقتور ترین سمندری طوفان قرار پایا جبکہ ‘کیار’ 25اکتوبر سے 31 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں رہا۔کیار کے باعث کراچی اور بلوچستان کیساحلی علاقوں میں ا?بادیوں میں پانی بھی داخل ہوا۔رپورٹ کے مطابق رواں برس گرمیوں میں تین ہیٹ ویو کراچی آئیں۔ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رکارڈ ہوا، ہیٹ ویو میں شہر میں درجہ حرارت کی شدت 56ڈگری تک محسوس کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں