میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، حماس سربراہ

جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، حماس سربراہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حماس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے حالانکہ غزہ پر مہلک حملہ اور اسرائیل کے علاقوں میں راکٹ فائرنگ جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ حماس کے اہلکار اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں اور گروپ نے قطری ثالثین کو اپنا جواب پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوقع معاہدے میں یرغمال اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی قابض فوج کی جیلوں میں موجود فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔ الرشق نے کہا کہ جنگ بندی کی تفصیلات کا اعلان قطری حکام کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں