میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ،تین ہٹی پرجھگیاں جل کر خاکستر

کراچی میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ،تین ہٹی پرجھگیاں جل کر خاکستر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں آگ لگنے کے واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی،لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی میں بھی آگ لگنے کے باعث100 کے قریب جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تجارتی علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب پٹرول پمپ پر آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے کے لئے پہنچی، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 5 فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پھیل کر سڑک تک پہنچ گئی جس کے بعد پارکنگ پلازہ سے مزارِ قائد تک جبکہ ایمپریس مارکیٹ سے پارکنگ پلازا جانے اور آنے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے 11 فائر ٹینڈر اور اسنارکل بھیجی گئی جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ ٹینکر خالی کرنے کے دوران اسپارکنگ سے آگ لگی، جو پانی، فوم اور مختلف کیمیکلز کے ذریعے بجھائی گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے دوران پیٹرول پمپ کے قریب واقع زیرِ تعمیر عمارت سے مزدوروں کو بھی نکال دیا گیا تھا۔آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر رینجرز کے جوان بھی جائے حادثے پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق صدر پارکنگ پلا زہ پر پٹر ول پمپ کے قریب کھڑے ٹینکر میں آگ لگی جس پر سندھ رینجرز کے جوان واقعے کی جگہ پر پہنچے ، رینجرز کے جوانوں نے ریسکیوٹیموں کیساتھ مل کرآگ بجھانے میں حصہ لیا۔دوسری جانب ہفتہ کی صبح لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آگ کے باعث دور دور تک آسمان پر سیاہ بادل دکھائی دینے لگے۔آتشزدگی کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی جو حسب روایت تاخیر سے پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید دو فائربریگیڈ گاڑی کو طلب کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں