میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل اسمبلی نے حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی قرار داد منظورکر لی

جنرل اسمبلی نے حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی قرار داد منظورکر لی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے حق خودارادیت کی حمایت میں قرار داد اتفاقِ رائے سے منظور کر لی۔پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حقِ خودارادیت کی حمایت کی قرار داد پیش کی۔منیر اکرم نے قرار داد میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک جارحیت، کرفیو اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حقِ خود ارادیت غصب نہیں کر سکتا۔یہ قرارداد دنیا بھر کے 81ممالک کے تعاون سے مشترکہ طور پر 193رکنی اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بغیر کسی ووٹ کے منظور کی گئی، جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے شہریوں اور فلسطینیوں سمیت حقِ خود ارادیت کے لیے لوگوں کی جدوجہد پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی قابض و غاصب حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے اور 5 اگست سے مقبوضہ وادی میں کرفیو، لاک ڈاون اور غیر آئینی و قانونی پابندیوں کے باعث کشمیریوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے ، اس دوران متعدد نہتے کشمیری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 110ویں روز بھی لاک ڈاون برقرار رہا، قابض بھارتی حکومت کے شٹ ڈاون سے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی سرگرمیاں بدحالی کا شکار ہیں، جبکہ 5 اگست سے جاری پابندیوں کے باعث اب تک وادی میں 1 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون، کرفیو اور جبری پابندیوں کے باعث زندگی بجھ سی گئی ہے ، دن بھر سڑکیں سنسان رہتی ہیں۔قابض بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی حکمتِ عملی اپنائی ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ساڑھے پانچ سو روبوٹس تعینات کیے جا رہے ہیں۔ اسلحے سے لیس یہ روبوٹس فائرنگ کرنے کے علاوہ سرحدی علاقوں میں نقل و حرکت پر بھی نظر رکھیں گے ۔یہ روبوٹس سیڑھیاں چڑھنے ، رکاوٹیں عبور کرنے اور گرینیڈ پھینکنے کی صلاحیتوں کے بھی حامل ہیں۔مقبوضہ وادی میں تازہ کارروائی میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے حزبِ اختلاف کی شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام تبدیل کرکے ہندوانہ نام رکھنے شروع کر دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں