میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی بدعنوان افسران کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی بدعنوان افسران کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیرِ اعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کی جانب سے بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔نگراں وزیرِ اعلی سندھ مقبول باقر کی زیرِصدارت محکمہ ورکس اینڈ سروس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ورکس و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ نے ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت سے متعلق شرکا کو بریفنگ دی۔سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ نے روڈ ریسرچ لیب اینڈ مانیٹرنگ یونٹ سے متعلق بریفنگ کے دوران مانیٹرنگ یونٹ کو بہتر بنانے کے لیے ڈی جی مانیٹرنگ کی تقرری کی بھی تجویز دی۔اجلاس سے خطاب کے دوران نگراں وزیرِ اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ مجوزہ ترقیاتی کاموں کے معائنے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے، بڑی اسکیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے دورہ کرتے رہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر معیاری کام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں، ترقیاتی اسکیموں کی توثیق کے لیے معروف انجینئرنگ یونیورسٹی کی خدمات لی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں