میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی نے نوکریاں دیں، نواز لیگ نے ملک کو کنگال کیا، آصف زرداری

پیپلزپارٹی نے نوکریاں دیں، نواز لیگ نے ملک کو کنگال کیا، آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کوجب بھی حکومت ملی ملک کو کنگال بناکر چھوڑا ‘جبکہ میاں صاحب کو نکالے جانے پر کوئی شک تھا تو وہ وزیراعظم ہاؤس سے کیوں نکلے؟پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پچھلی بارحکومت کسی اور کی تھی ہم صرف شریک تھے، لیکن اس بار ہم لحاظ نہیں کریں گے اور ترقیاتی کام کریں گے، جہاں جہاں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی وہاں پہنچے گی، جبکہ ہمیں جب حکومت ملی تو لوگوں سے روزگار چھیننے کے بجائے انہیں نوکریاں دیں، لیکن (ن) لیگ کو جب بھی حکومت ملی انہوں نے ملک کو کنگال بناکر چھوڑا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو آج تک پتا نہیں چلا کہ انہیں نکالا کیوں گیا؟ اور اگر انہیں کوئی شک تھا تو وزیراعظم ہاؤس سے کیوں نکلے؟ جبکہ ہمارے دورمیں بھی وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا، مگر اس وقت اقتدارکی منتقلی آرام سے ہوگئی تھی، ہم نے یوسف رضا گیلانی کو نہیں کہا سڑکوں پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں نوازشریف نے کچھ نہیں کیا ،مگرضمنی انتخاب میں میاں صاحب کے حلقے میں مریم نوازگئیں تو راتوں رات کام ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے کمزور ہورہا ہے تو اس کا کوئی تو ذمہ دار ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے سندھ میں ایک میگا واٹ بجلی نہیں دی۔ انہوں نے کا کہ فاٹا کے معاملے پرسب سے پہلے بینظیربھٹو سپریم کورٹ گئیں تھی اور انہوں نے کہا تھا فاٹا کو قومی دھارے میں لایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں