میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضیٰ وہاب کو پیپلزپارٹی کی ملی بھگت سے بلا مقابلہ جتوایاگیا ،حافظ نعیم الرحمن

مرتضیٰ وہاب کو پیپلزپارٹی کی ملی بھگت سے بلا مقابلہ جتوایاگیا ،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مرتضیٰ وہاب کو میئر بنانے کے لیے ابراہیم حیدری کی یوسی سے بلامقابلہ یوسی چیئرمین منتخب قراردینے کے فیصلے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرتضیٰ وہاب کا بلامقابلہ جیتنا دھونس، دھمکی ،دباؤ اور الیکشن کمیشن و پیپلزپارٹی کی ملی بھگت سے ممکن ہوا ہے ، مرتضیٰ وہاب کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے تمام امیدواروں کو زور زبردستی اور دھونس دباؤ کے ذریعے انتخاب میں حصہ لینے سے روکا گیا ،پیپلزپارٹی نے ابتداء سے بلدیاتی انتخابی عمل کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ نگراں حکومت نے بھی اس سلسلے میں مجرمانہ طور پر خاموشی اختیار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ موجود ہ صوبائی نگراں حکومت بھی پیپلزپارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام کے زور پر جماعت اسلامی کے امیدوار کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو بھی زور زبردستی سے اور دباؤڈال کر جماعت اسلامی کے امیدوار کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سندھ پہلے کی طرح آج بھی پیپلزپارٹی کا سہولت کار بناہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں