سرینگر،محبوبہ مفتی کی غزہ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ انہوں نے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کی مذمت کی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے عوام پر ظلم و ستم کی کارروائیوں کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں اور جنگ بندی کرائیں۔ فلسطین کو ظلم کا سامنا ہے، وہاں خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی موجود نہیں، لوگوں پر بم برسائے جارہے ہیں اورگولیاں برسائی جا رہی ہیں۔