میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کومعاشی طور پر مضبوط کرنا مشن،  آج بڑا منصوبہ پیش کروں گا، نواز شریف

پاکستان کومعاشی طور پر مضبوط کرنا مشن، آج بڑا منصوبہ پیش کروں گا، نواز شریف

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دبئی سے پاکستان روانگی سے قبل کہاہے کہ انتقام پر یقین نہیں رکھتا، ملک کو ہم سب کی ضرورت ہے ، آج بڑا پلان پیش کروں گا،میری زندگی کا مشن پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوظ اور بااختیار کرنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں قائد ن لیگ نوازشریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اپنے وطن واپس جا رہا ہوں،عوام اور لیگی کارکنوں کی محبت کا ہمیشہ مقروض رہوں گا،جلاوطنی میں جنہوں نے دعا دی یا ساتھ دیا انکا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں انتقام پر یقین نہیں رکھتا، میرے خلاف جس نے جو کیا اللہ اسکا حساب لیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہم سب کی ضرورت ہے، اب وقت ہے کہ ہم مل کر پاکستان کے لیے کام کریں،میری زندگی کا مشن پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوظ اور بااختیار کرنا ہے، پاکستان کو درست سمت میں لے کر جانے کیلئے بڑا پلان آج ہفتہ کو مینار پاکستان پر پیش کروں گا۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، ن لیگ پورے ملک کی جماعت ہے اور ہر جگہ سے کامیاب ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں