اگلا وزیراعظم عمران خان ہوگا، روک سکتے ہو تو روک لو، اسد عمر
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہیں، کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے نے عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھا دینی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین ملک کے اگلے وزیراعظم ہیں، روک سکتے ہو تو روک لو۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ساڑھے 6 ماہ پہلے انہوں نے عمران خان کو ہٹایا، یہ سمجھ رہے تھے کہ لوگ سب بھول جائیں گے، قوم اگلے ہی دن باہر نکلی۔ان کا کہنا تھا کہ قوم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، اس وقت جو لوگ نکل رہے ہیں وہ خود اپنی مرضی سے نکل رہے ہیں۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ قوم کا واضح پیغام ہے غلامی نامنظور، شاید ان کو ابھی تک سنائی نہیں دے رہا، لانگ مارچ اکتوبر میں ہی ہونا ہے اب دن زیادہ نہیں رہے۔