میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے معاشی بحران کے حل کیلئے خود ذمہ داری سنبھال لی

وزیراعظم نے معاشی بحران کے حل کیلئے خود ذمہ داری سنبھال لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لیے خود ذمہ داری سنبھال لی ہیں، اس مقصد کے لیے وہ پیر سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے ۔ وزیراعظم معاشی بحران کے حل کے ایجنڈے کے تحت سعودی عرب، ملائشیا اور چین جائیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان پیر کو دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ پہنچیں گے جب کہ منگل کو دارالحکومت ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم آئندہ 3روز سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے ۔وزیر اعظم 28 اکتوبر کو ملائشیا جائیں گے ، جہاں وہ پاک ملائشیا تعلقات اور معاشی تعاون پر بات کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم 3 نومبر کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفت وشنید کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں