میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میکسیکو میں قیامت خیز زلزلہ، 226افراد ہلاک، شدت 7.1ریکارڈ کی گئی

میکسیکو میں قیامت خیز زلزلہ، 226افراد ہلاک، شدت 7.1ریکارڈ کی گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

میکسکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلے سے اب تک 226 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، میکسکو سٹی میں ریکٹر اسکیل پر 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم 226 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ اس زلزلے میں اب تک 20 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔مقامی وقت کے مطابق ایک بجے میکسکو سٹی سے 100 میل دور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی لیکن زلزلے کے جھٹکے متواتر بہت دیر تک محسوس کیے گئے جس سے ذیادہ تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کی بنا پر صوبہ موریلوس میں اب تک سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے جہاں 42 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، تاہم زلزلے کے اثرات پورے ملک پر محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں جس کے تحت مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشا ظاہر کیا گیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عین اسی مقام پر 32 سال قبل 1985 میں زلزلہ آیا تھا جس میں لگ بھگ 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور آج ہی کے دن رونما ہونے والے زلزلے کی یاد میں کئی تقاریب بھی منعقد کی گئی تھیں۔میکسکو سٹی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو بھی اس واقعے سے نقصان پہنچا جس کے بعد ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا اور شہر میں عمارتوں کو خالی کروادیا گیا ہے۔واضح رہے دو ہفتے قبل میکسکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.1 تھی اور اس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے، تاہم عینی شاہدین نے آج کے زلزلے کو ذیادہ شدید بتایا ہے جس کی بنیادی وجہ زلزلے کا کم گہرا مرکز ہوسکتی ہے۔میکسیکو میں حکومت کا کہنا ہے کہ منگل کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ایک پرائمری سکول کی عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 21 بچے بھی شامل ہیں۔زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جس میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 226 ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں ملک بھر کی ریاستوں میں بہت تباہی ہوئی ہے۔ای ایف ای نامی نیوز ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ میکسیکو سٹی کے جنوب میں کواپا ڈسٹرکٹ میں قائم اینکوائر ریبسامین نامی پرائمری اسکول میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 37 افراد میں 32 بچے شامل ہیں میکسیکو میں خبروں کی ویب سائٹ ریفارما کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت سے اب تک 30 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ 22 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔اب بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔جس وقت زلزلہ آیا اس وقت بہت سے لوگ ایک مشق میں حصہ لے رہے تھے جس میں انھیں یہ تربیت دی جاری تھی کہ زلزلے کی صورت میں انھیں کیا کرنا چاہیے۔سات اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے بعد میکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں