تعلیمی اداروں کیی بندش ، صوبائی حکومت کے فیصلوں پرعوام میں شدید بے چینی
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
صوبائی حکومت کی جانب سے اسکولوں اورتعلیمی کی مزیدایک ہفتے کی بندش کے اعلان پرشہری اورطلباوطالبات کے والدین پھٹ پڑے اورانھوں نے تعلیمی اداروں کی بندش کے صوبائی حکومت کے فیصلے کومستردکردیاہے ،طلبہ والدین کے کاکہناہے کہ صرف سندھ میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش یہاں کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے ،طلبہ کاپہلے تعلیمی میدان میں نقصان ہوچکاہے،طالب علموں کی اکثریت آن لائن کلاسز نہیں ہوسکتی ،ان کے لیے نصابی تعلیم ناگزیرہے ،اب اپنے بچوں کے مزیدنقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے ،صوبائی حکومت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے اورایس اوپیزکے تحت تعلیمی اداروں کوکھولاجائے ، دوسری آل کراچی پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی اسکولوں کی بندش کے حکومتی فیصلے کومستردکردیاہے اورکہاکہ ہے حکومت تعلیمی اداروں کوکوروناضوابط کے تحت کھولنے کی اجازت دے۔