میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والے تیار ہوجائیں ! آج اور کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش الرٹ جاری

کراچی والے تیار ہوجائیں ! آج اور کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش الرٹ جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اورکلگرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کردی ، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج اورکل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجستھان میں لوپریشرایریاموجود ہے جبکہ تھرپارکر، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ ودیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔سندھ میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے ، پی ڈی ایم اے نے کراچی،سندھ کے تمام اضلاع کے ڈی سیز،ڈی ڈی ایم ایزکو ہدایات کردیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا محکمہ موسمیات نے آج اور کل تیزبارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ، انتظامیہ متحرک رہے، مشینری،عملہ سڑکوں پرموجود رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں