میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں،حافظ نعیم

حکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں،حافظ نعیم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کیے، حکمران اشرافیہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر دولت باہر بھیجتی ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں آئی پی پیز کو 450 ارب دیے گئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10 ارب ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں، آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ اورمعاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18 روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہے، عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے اسلام آباد دھرنا میں شرکت یقینی بنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں