میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر میں جابجا بدصورت وال چاکنگ، تشہیری مافیا بے لگام

شہر میں جابجا بدصورت وال چاکنگ، تشہیری مافیا بے لگام

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ حکومت نے کراچی کو کلین اینڈ گرین بنانے کا وعدہ تو کرلیا لیکن شہر بھر میں سالوں کی بدصورت وال چاکنگ اور خود حکومت سندھ کے نئے پراجیکٹس پر لگے غیر قانونی پرائیوٹ اور پارٹی اشتہارات نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ دیا۔۔ شہر قائد کی کسی بھی شارع پر جائیں تو لگتا ہے کہ اسکی دیواریں صرف مختلف نجی اداروں۔۔ جعلی عاملوں کی تشہیر کے لیے ہی تعمیر کی گئی ہیں۔۔ جبکہ مختلف سیاسی جماعتیں بھی نعروں کے لیے انہی دیواروں کو ہی استعمال کرتی ہیں۔۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کو کلین اینڈ گرین کرنے کا عہد کیا حالانکہ وال چاکنگ کرکے شہر کو حلیہ بگاڑنے کے خلاف باقاعدہ پریوینشن ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایکٹ دوہزار چودہ موجود ہے۔۔ اس قانون کے بارے میں شاید حکومت کے علاوہ کسی اور کو معلوم بھی ہو۔۔ نئی بنی دیوار سوکھتی بھی نہیں ہے۔۔ مفت کی تشہیر کرنے والے رنگ کا ڈبہ اور برش لیکر پہنچ جاتے ہیں۔۔ جسے اندازہ ہوتا ہے کہ کوری دیوار پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر تعمیر کی گئی ہے۔ تشہیری مافیا نے روشنیوں کے شہر کو اشتہاری شہر بھی تبدیل کردیا ہے۔۔ حال ہی میں یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن بی آر ٹی اور جوہر چورنگی فلائی اوور جیسے زیر تعمیر سرکاری منصوبوں کو بھی مافیا نے نہ بخشا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں