میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمائما اپنے سابق شوہرکوالزام دیں ،مریم نواز کاردعمل

جمائما اپنے سابق شوہرکوالزام دیں ،مریم نواز کاردعمل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بچوں کے بارے میں دیے گئے بیان پرسامنے آنے والے سخت ردِعمل کا جواب میں جمائما گولڈ اسمتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اور آ پ کے بیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں،میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے سابق شوہر دوسروں کی فیملیز کے بارے میں زہر اگلتے رہتے ہیں۔ وہ یہ کرتے رہیں گے تو دوسروں کو بھی حربے استعمال کرنے آتے ہیں۔یاد رہے کہ باغ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی تنقید کا جواب دیا تھا، مریم نواز کا عمران خان کی جنید صفدر پر کی جانے والی تنقید پر کہنا تھا کہ جنید صفدر کیمبرج میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، وہ نواز شریف کا نواسا ہے، گولڈ اسمتھ کا نہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے18 جولائی کو آزاد کشمیر کے ضلع میر پور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کے نواسے جنید صفدر پر تنقید کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں