(سندھ بلڈنگ)گارڈن میں کھوڑو سسٹم کا بیٹر سلمان سرگرم
شیئر کریں
لسبیلہ چوک ، ٹوٹل پیٹرول پمپ والی گلی میں رہائشی پلاٹ 381/1 اور 382/2 پر کمرشل تعمیرات
خبروں کی اشاعت پر قتل کی دھمکیاں،حکام کی پراسرار چشم پوشی برقرار ، ناقص تعمیرات بھی نظر انداز
بنیادی مسائل بڑھنے لگے ، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ، ذمہ داران کا موقف حاصل نہیں ہوسکا
کراچی کی کچی آبادیاں کھوڑو سسٹم کا شکار دشوار گزار تنگ گلیوں میں تعمیر بلند عمارتیں انتظامیہ کی کارکردگی صفر کچی آبادیاں بلند عمارتوں میں تبدیل کراچی کے مستقبل کو خطرات لاحق لسبیلہ دو پلاٹوں 381/1 .382/2 تنگ گلی میں 7 منزلہ عمارتوں کی تعمیر دھڑلے سے جاری غیر قانونی دھندوں کی نشاندھی پر بیٹر سلمان مشوانی کی نمائندہ جرآت کو قتل کی دھمکیاں۔ کراچی میں قائم کچی آبادیاں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کھوڑو سسٹم کا تیزی سے شکار ہو رہی ہیں دشوار گزار تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیر سے انتظامیہ کی کارکردگی صفر دکھائی دیتی ہے عوامی شدید ردعمل بھی سامنے آرہا ہے کہ اس بات کا ذمہ دار کون ہے اور اگر اب بھی یہ سلسلہ روکا نہ گیا تو مستقبل قریب میں کراچی کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا ہوگا جرآت سروے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ گارڈن کے علاقے لسبیلہ چوک پر ٹوٹل پیٹرول پمپ کے برابر تنگ گلی کے رہائشی پلاٹوں 381/1 اور 382/2 پر سلمان نامی بیٹر نے 7 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی چھوٹ حاصل کر رکھی ہے جس کے باعث علاقہ میں بنیادی مسائل بڑھنے لگے ہیں اور علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں سروے پر موجود نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جاری خلاف ضابطہ تعمیرات کو جلد سے جلد مسمار کیا جائے۔دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ ناجائز تعمیرات کی نشاندھی کرنے پر خود کو سیاسی جماعت کا ذمہ دار ظاہر کرنے والے لسبیلہ میں جاری ناجائز تعمیرات کے سرپرست سلمان مشوانی کی نمائندہ جرآت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جاری غیر قانونی تعمیرات پر موقف لینے کے لئے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔


