میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ ریکوری پوری نہ ہونے پر محکمہ ایکسائز حکام سے ناراض

وزیراعلیٰ ریکوری پوری نہ ہونے پر محکمہ ایکسائز حکام سے ناراض

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریکوری پوری نہ ہونے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس ہوا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریونیو وصولیوں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے گزشتہ 3 سالوں میں 335،200 ملین روپے کے برعکس 287،604 ملین روپے کی ریکوری کی۔اس طرح 47،596 ملین روپے کا شارٹ فال ہے۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ سال 24-2023 میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بجٹ ٹارگٹ 55،218 ملین روپے ہے جب کہ 9 ماہ میں 41،414 ملین روپے کے برعکس 13،901 ملین روپے کی ریکوری کی ہے جوکہ ریکوری کاصرف ساڑھے33 فیصد ہے۔وزیراعلی سندھ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریکوری پوری نہ ہونے پر ناراضی کا اظہارکیا۔انہوں نے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن کو ذاتی طورپر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریکوریوں پرتوجہ دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جو افسران ریکوری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایکسائز ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی کلکشن پر توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں